News Details

08/02/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے آبائی ضلع سوات کے دورہ کے دوران عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے آبائی ضلع سوات کے دورہ کے دوران عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے، نہ صرف سوات بلکہ صوبہ بھر کے اضلاع میں عوام کو سہولیات کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف عوامی وفود نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد کی جاری سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سے استفادہ کر سکیں۔