News Details
04/02/2020
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کیساتھ کئے گئے وعدے اور اعلانات پورے کر رہی ہے ، صحافت حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کیساتھ کئے گئے وعدے اور اعلانات پورے کر رہی ہے ، صحافت حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے ۔ پورے نظام میں اصلاحات اور بہتر حکمرانی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے وژن اور نظریے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، اس مجموعی عمل میں صحافی برادری کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو صوبے کے تاریخ میں مسلسل دوسری باربھاری اکثریت سے حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت ریفارمزبیسڈ حکومت ہے ، ہم عوامی توقعات کے مطابق اپنی اہداف کا حصول یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں سوات پریس کلب ، گورننگ باڈی اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب کابینہ اراکین سے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیر، وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ ، ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین سوات فضل حکیم خان ، کابینہ کے عہدیداران و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب اراکین اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں گے اور اپنی برادری اور معاشرے کے مسائل کے حل میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صحافیوں کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ہےں اور مزید بھی بہت کچھ کرنا چاہتی ہیں۔ صحافت سیاست کا اہم ستون ہے ، جس کے بغیر کوئی بھی حکومت اچھے طریقے سے نہیں چل سکتی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحافی مثبت تنقید کریںہم خوش آمدید کہیں گے ، نظام میں کمزوریوں کی نشاندہی کرے ہم اصلاح کریں گے، تاہم اس کیساتھ ساتھ حکومت کے عوامی فلاح میں اٹھائے گئے اقدامات اور کاوشوں کو بھی اجاگر کریں تاکہ عوام ان اقدامات سے بھر پور انداز میں استفادہ کر سکیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سوات پریس کلب ، سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے تمام جائز مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سوات پریس کلب اور سوات بیسڈ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے سوات کے صحافیوں کے لئے میڈیا کالونی کے قیام کو ممکن بنایا ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے دنیا نیوز کے سوات بیسڈ بیورو چیف سلیم اطہر کے والد کے وفات پر تعزیت اور دعا بھی کی ہے۔