News Details

03/02/2020

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بہترین سیاحتی مقام کا درجہ حاصل ہونا وزیراعظم عمران خان کے انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے محکمہ کھیل ، سیاحت و ثقافت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ حقائق پر مبنی عملی کام پر توجہ مرکوزکرے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بہترین سیاحتی مقام کا درجہ حاصل ہونا وزیراعظم عمران خان کے انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے محکمہ کھیل ، سیاحت و ثقافت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ حقائق پر مبنی عملی کام پر توجہ مرکوزکرےں،جبکہ سیاحت کے فروغ کیلئے مختص شدہ فنڈز کو ہنگامی بنیادوں پر بروئے کار لایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اگلے پی ایس ایل کیلئے ارباب نیاز سٹیڈیم کی تکمیل یقینی بنائےں، جبکہ صوبے میں سپورٹس پالیسی پر فوری کام شروع کرنے کیلئے اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں عالمی معیار کے سیاحتی مقامات کی نشاندہی جلدازجلد کی جائے جس سے بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا اور صوبائی محاصل میں خاطرخواہ اضافہ بھی ممکن ہو سکے گا۔ صوبے میں سیاحت کے حوالے سے تمام منظور شدہ سکیموں پر فوراً کام شروع کرنے جبکہ نامنظور سکیموں کو منظوری کیلئے متعلقہ فورم سے منظور کرانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا نٹیگریٹڈ ٹوارزم انٹر پرائز پراجیکٹ (کائٹ )کو ٹوارزم اتھارٹی کے ماتحت لانے کی منظوری بھی دی جبکہ انڈر 21گیمز ، نیشنل یوتھ کارنیول اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کوفوری طور پر شروع کرنے اور جوان مرکز کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں صوبے بھر میں لوک میلے اور جشن بہاراں منعقد کرنے جبکہ نوجوانوں کے لئے کھیل اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فوری طور پر شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے موسم سرما کے لئے جنوبی اضلاع میں سیاحتی سرگرمیوں اور مقامات کی نشاندہی کی بھی ہدایت کی اور واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان صوبے میں سیاحت کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیںاور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں خیبرپختونخوا کلچر اور ٹوارزم اتھارٹی کے قیام اور صوبے میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میںوزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی و دیگر اعلیٰ حکام نے شر کت کی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے میں سپورٹس یونیورسٹی کے قیام اور کھیلوں کے حوالے سے مضمون نصاب میں شامل کرنے کی فیزیبیلیٹی کی جائے، جبکہ صوبہ بھر میں ثقافتی سرگرمیاں فوری طور پر شروع کی جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سیاحوں کی سہولت کے لئے ٹول فری ہیلپ لائن قائم کی جا چکی ہے جس کی بدولت سیاحوں کو سیر و تفریح کیلئے بہتر پلاننگ اور تمام تر معلومات فراہم کی جائیگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں 9میں سے 6 فیسیلیٹیشن سنٹر قائم کی گئی ہے جبکہ بہت جلد ملک بھر میں آگاہی کیلئے ٹیلی مارکیٹینگ کا اجراءکیا جائیگا اور سٹالز لگائے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا کہ سیاحتی مقامات تک رسائی کو سہل بنانے کےلئے 15سڑکوں کی تعمیر ٹینڈر فیز میں ہے جس کی تکمیل سے سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے ٹووارزم اتھارٹی کا قیام جلد ممکن بنانے ،جبکہ اتھارٹی کو جلد از جلد اپنا بورڈ نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوںنے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے میںجدت لانے اور سیاحت کو بطور صنعت متعارف کرانے کیلئے سیاحتی ماہرین سے معاونت حاصل کی جائے ۔ اجلاس کو صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات ، پیشرفت اور خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی (کے پی سی ٹی اے) کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس کو کے پی سی ٹی اے کے قیام کے حوالے سے سٹرٹیٹجک لیول ، ادارہ جاتی لیول اور آپریشنل لیول کے حوالے سے کی گئی منصوبہ بندی پر آگاہ کیا گیا جبکہ کے پی سی ٹی اے کے فنکشن اور آرگنوگرام پر بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس کو محکمہ سپورٹس ، ٹوارزم، آرکیالوجی، میوزیم، کلچر اور یوتھ افیئرز کے انتظامی اُمور پر بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی جس میں محکمہ صوبے میں کھیلوں کی سہولیات ، نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں ، ثقافتی اقدار کی ترقی ، آرکیالوجکل مقامات کی ترقی اور قومی وعالمی سطح پر سیاحت کے فروغ میں تمام تر تعاون فراہم کرے گی ۔ اجلاس کو صوبے میں سیاحت کے حوالے سے قلیل المدتی اور طویل المدتی منصوبہ بندی کے بارے میں بھی تفصیلاً آگاہ کیا گیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملاکنڈ اور ہزار ہ ڈویژنز میں اگلے سیزن تک ٹورسٹ فسلٹیشن سپاٹس بھی تیار ہو جائیں گے ۔اجلاس میں قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کیلئے خصوصی طور پر کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے لون ان گرانٹ پروگرام کو تیز کیا جائے۔ کاروبار میں سہولت کیلئے نوجوانوں کو ماہرین کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ نوجوان بہترین طریقے سے اپنا روزگار شروع کر سکیں ۔ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور مشن پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔