News Details
27/01/2020
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا تھانہ گلبہار اور چلڈرن ہسپتال حاجی کیمپ پشاور کا اچانک دورہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا تھانہ گلبہار اور چلڈرن ہسپتال حاجی کیمپ پشاور کا اچانک دورہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تھانہ گلبہار اور چلڈرن ہسپتال حاجی کیمپ کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اچانک دوروں کا مقصد عوام اور محکموں کو درپیش مسائل کا براہ راست جائزہ لینا ہے۔ شہریوں کی صحت و سلامتی اور معیاری خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، جس کے لئے حکومت ہمہ وقت متحرک ہے ، کوئی سیاسی مسئلہ درپیش نہیں، حکمرانی کی بہتری کے حوالے سے اہداف کامیابی سے حاصل کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے چلڈرن ہسپتال کے دورہ کے دوران مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کی صحت ترجیح ہے ، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی حکومت علاج معالجے سے متعلق غریب عوام کو درپیش مسائل سے نہ صرف آگاہ ہے بلکہ ان مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع ہے جبکہ باقی صوبے کے عوام کو بھی جلد صحت انصاف کارڈ فراہم کر دیئے جائیں گے۔ عمران خان کے وژن کیمطابق خیبرپختونخوا کے تمام شہریوں کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی یقینی بنا رہے ہےں۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ نے تھانہ گلبہار کے اچانک دورہ کے دوران ایف آئی آرز کے اندراج ، عوامی مسائل کے حل اور دیگر امور سے متعلق نظام کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ بطور وزیراعلیٰ ان کا کام ہے کہ عوامی مسائل کا براہ راست جائزہ لوں ، اسی مقصد کے تحت اچانک دوروں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ عوام کو معلوم ہونا چاہئیے کہ حکومت متحرک ہے اور اداروں کو صحیح معنوںمیں فعال بنا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر تھانہ میں موجود عوام کے مسائل بھی سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے احکاما ت جاری کئے