News Details
21/01/2020
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے کیڈٹ کالج رزمک میں ہاسٹل کی تعمیر کے لئے فنڈز فراہمی کی ہدایت کی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے کیڈٹ کالج رزمک میں ہاسٹل کی تعمیر کے لئے فنڈز فراہمی کی ہدایت کی ہے جبکہ کیڈٹ کالج رزمک میں زیر التوا ءسکالرشپ کی فراہمی ، کیڈٹ کالج کے ہاسٹلوں کی بہتری کی بھی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوں نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنشن کی فراہمی سے متعلق اُمور کی ترجیحی بنیادوں پرحل یقینی بنائیں۔وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں کیڈٹ کالج رزمک کے 40 ویںبور ڈ آف گورنر اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب، چیف سیکرٹری کاظم نیاز، جی او سی 7 ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر ضم شدہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان، کمانڈنٹ شوال رائفلز رزمک، ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، پرنسپل کیڈٹ کالج رزمک ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کو کیڈٹ کالج رزمک میں بورڈر آف گورنرز ، کالج میں ترقیاتی کام و دیگر اُمور پر تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے کیڈٹ کالج رزمک کی آٹھویں جماعت میں نشستوں کی تقسیم کی تجویز کی بھی منظوری دی ہے جس میںضم شدہ قبائلی ضلع شمالی وزرستان اور رزمک سب ڈویژن کے طلباءکے لئے مجموعی طور پر 50 نشستیں مختص کی گئی ہیںجبکہ 30 نشستیں باقی نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع اور فر نیٹر ریجنز کے لئے مختص کی گئی ہیں۔اسی طرح پنجاب اور سندھ سے اوپن میرٹ پر طلباءکے لئے پانچ جبکہ خیبرپختونخوا سے اوپن میرٹ پر 20 نشستیں ، بلوچستان سے اوپن میرٹ پر پانچ نشستیں ، سیلف فنانس کی بنیاد پر 10 نشستیں ، ایف سی اہلکاروں کے وارڈوں کے لئے 10 نشستیں جبکہ پانچ نشستیں رزمئین کے وارڈوں کے لئے اور پانچ نشستیں کالج ملازمین کے وارڈوں کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ نشستوں کی تقسیم کا اطلاق طلباءکے داخلوں پر سال 2020 سے ہوگا۔اجلاس میں بورڈ آف گورنرز نے مختلف الاو ¿نسز میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی جو پہلے سے منظور شدہ بجٹ سے دی جائے گی۔ اجلاس میں تمام کالج ملازمین کے الاو ¿نس کو 20فیصد بنیادی تنخواہ سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا ، نیز سینئر ہاو ¿س ماسٹر ، ہاو ¿س ماسٹر ، اسسٹنٹ ہاو ¿س ماسٹر اورمیس آفیسر کی اضافی ڈیوٹی کی مشکلات اور کیمپس کے اندر چوبیس گھنٹے قیام سمیت اپنے فرائض کی انجام دہی کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی ڈیوٹی الاو ¿نس کی منظوری سے بھی اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس کے دوران محکمہ خزانہ نے کالج کے طلباءاور عملے کو سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کیڈٹ ہاسٹلز اور عملے کی رہائش گاہوں کی بحالی کے لئے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی سے بھی اتفاق کیا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے کیڈٹ کالجوں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ کالجوں کو حکومت کی توقعات اور مطالبات کے مطابق اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا۔صوبائی حکومت صوبے میں بہتر تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔ طلباءکو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی انفراسٹرکچر اور طلباءکو سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جس سے صوبے میں تعلیمی اقدار ترقی کی طرف گامزن ہوں گے ۔