News Details
07/01/2020
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس پشاور میں ملاقات کی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس پشاور میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے انہیںنئے ضم شدہ قبائلی اضلاع اور صوبے میں مجموعی صورتحال اور دیگرسکیورٹی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ صوبے میں امن و امان سے متعلق صوبائی حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا ۔محمود خان نے ملک و قوم کیلئے بے مثال قربانیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوںنے کہاکہ پائیدار امن اور بہتر نظم ونسق کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کو پوری طرح فعال بنادیا گیا ہے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر قسم کا تعاون یقینی بنائے گی ۔ سکیورٹی فورسز نے پہلے بھی پورے ملک اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آگے بھی عوام کی توقعات کے مطابق کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی ۔ کور کمانڈ ر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے یقین دلایا کہ ملکی سیکورٹی اور امن و امان کے حوالے سے پاک فوج قومی توقعات کی تکمیل کرے گی اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔