News Details

06/01/2020

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان سے نئے تعینات ہونے والے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ثناءاﷲ عباسی کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی ہے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان سے نئے تعینات ہونے والے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ثناءاﷲ عباسی کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس خیبرپختونخواکو صوبے میں موثر پولیسنگ کے مربوط نظام پر اپنے وژن سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران محکمہ پولیس کے مسائل اور اُن کے حل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا امن و امان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثالی کردار رہا ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس پورے ملک میں ایک مثالی پولیس فورس ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔ صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی تحفظ یقینی بنانے کیلئے محکمہ پولیس کے ساتھ ہر قسم کا تعاون یقینی بنائے گی ۔ محکمہ پولیس نے پہلے بھی صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے قربانیاں دی ہیںاور آگے بھی عوام کی توقعات کے مطابق کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کر ے گی ۔