News Details

27/12/2019

وزیر اعلیٰ ہاﺅس پشاور میں کھلی کچہری کا انعقاد،

وزیراعلیٰ نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ہم عوامی لوگ ہیں اور ہمیشہ عوام کے درمیان رہینگے، محمود خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو کراچی سے لیکر خیبر تک تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندگی کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوامی سوچ کی عکاس ہے اور یہی وجہ ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دوتہائی اکثریت سے تحریک انصاف کو اپنا سیاسی نمائندہ منتخب کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں ملاکنڈ ڈویژن سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ نے حاضرین کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کیے۔وزیراعلی نے کہا کہ پورے صوبے اور بالخصوص ملاکنڈ ریجین میں سیاحت کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے بلکہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے دیرپا اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن کے نتائج عوام کے سامنے ہیںاور عوام ان اصلاحات سے براہ راست مستفید ہو رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے مختلف اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو مفت صحت سہولیات کی فراہمی، دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صحت سہولیات کے مراکز کی فعالی، سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا خاتمہ، پرائمری سکولوں میں کلاس رومز کی تعمیر، ماحولیاتی بہتری کے لیے شجرکاری، صوبے بھر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاو ¿ن اور دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد صوبائی حکومت کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں اور اب موجودہ حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نہایت قلیل عرصے میں قبائلی اضلاع کے عوام کو نہ صرف مفت صحت سہولیات فراہم کی ہیں بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کرنے کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی بھی جاری ہے۔تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور اُن مسائل کے حل کیلئے تمام تر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ موجودہ حکومت کی کوششوں سے ملک کو درپیش مسائل پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا اور ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا