News Details
25/12/2019
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں کمیونیکیشن نیٹ ورکس و دیگر مواصلات و تعمیرات ،سڑکوں کی تعمیر وبحالی, سیاحتی مقامات کی ترقی اور صنعتی زونز کی تیز تر فعالیت صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں کمیونیکیشن نیٹ ورکس و دیگر مواصلات و تعمیرات ،سڑکوں کی تعمیر وبحالی, سیاحتی مقامات کی ترقی اور صنعتی زونز کی تیز تر فعالیت صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری صوبے کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جبکہ موجودہ صوبائی حکومت بیرونی سرمایہ کاری کے فروع اور صوبے میں کاروبار دوست ماحول کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ صوبائی حکومت صوبے بشمول نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں معاشی انقلاب برپا کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ صوبائی حکومت کے مفاد عامہ کے تمام تر اقدامات سے عوام کی آگاہی یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام ان اقدامات سے بھرپور استفادہ کر سکے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب سے ایک ملاقات کے دوران کیا ہے۔ ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، ایم ڈی پی کے ایچ اے اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صوبے میں معیشت کے استحکام کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ صنعتی زونز میں سڑکوں کی تعمیر وبحالی اور دیگر تمام سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے صنعتی زونز کے فعال ہونے سے نہ صرف صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا بلکہ عوام کو روزگار کے وسیع تر مواقع بھی میسر آئیں گے۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صوبے کی معیشت کی بہتری کے لئے سیاحت کے شعبے کو تیزی سے فروع دیا جارہا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں سیاحتی مقامات کو ڈیولپ کیا جارہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی کاوشوں سے گلگت سے چکدرہ براستہ شندور اور چترال ر روڈ کو سی پیک کے متبادل روٹ کے طو ر پربنایا جائے گا۔ اس روٹ کی تکمیل سے شمالی علاقہ جات میں سیاحت اور تجارت کے شعبے میں بہتری آئے گی جبکہ مقامی افراد کو روزگار بھی میسر آئے گا۔ وزیراعلی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ صوبے کے امن وامان پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ ا ±نہوںنے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں عوا م اورسکیورٹی اداروں کے تعاون سے امن لوٹ آیا ہے۔ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کی دیرپا ترقی و خوشحالی کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ممکن بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے افغانستان اور دیگر سنٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیںجس سے علاقائی تعاون ، امن و امان اور دو طرفہ تجارت مزید بہتر ہو گی۔