News Details

18/12/2019

وزیراعلیٰ محمود خان کا ضلع دیر بالا کیلئے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ محمود خان کا ضلع دیر بالا کیلئے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع دیر بالا کیلئے ایک جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں پچاس کروڑ روپے کے خصوصی پیکج برائے میگا سکیم سمیت سپیشل فورس کو پولیس کیمطابق تنخواہ و مراعات دینے، انجینئرنگ یونیورسٹی پر جلد کام شروع کرنے ، پریس کلب کی تعمیر ، آر سی سی دو پلوں کی تعمیر کے لئے بیس کروڑ روپے کی فراہمی ، مساجد کی سولرائزیشن ، فائر بریگیڈ کی فراہمی ، سڑکوں کی تعمیر او ر تکمیل ، ڈگری کالج کے قیام اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔ضلع دیر بالا کے ایک روزہ دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ نے دیر بالا میں نو تعمیر شدہ گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کا باضابطہ افتتاح بھی کیا۔ یہ سکول 35.750 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جس میں 1300طلباءکی گنجائش موجود ہے ، جبکہ اس وقت سکول میں تقریباً ایک ہزار طلباءزیر تعلیم ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سکول کی سولرائزیشن ، پلے گراو ¿نڈ کی تعمیر ، سکول کے لئے درکار کلاس فورملازمین کی فراہمی اور باقی ماندہ کام کی تعمیر نو کا اعلان بھی کیا۔دیر بالا میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ عوام کو درپیش ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے سابقہ ایم پی اے انور خان ایڈوکیٹ اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے اقدامات پر بے بنیاد تنقید کرنے والے اور دوغلی سیاست کرنے والے مخالفین نے دیر کے لئے کبھی کچھ نہیں کیا۔ مخالفین کو چاہیئے کہ وہ زمینی حقائق کےمطابق بات کریں تو انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا۔ موجودہ صوبائی حکومت پورے صوبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے، تاہم ضم شدہ قبائلی اضلاع اور ماضی میں پسماندہ رہ جانے والے صوبے کے دیگر اضلاع پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کو استحکام دینے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، عوام گھبرائے نہیں ملک کو جلد مسائل سے نکالیں گے ۔ پی ٹی آئی مالاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان ، ایم این اے بشیر خان، ایم این ا ے صاحبزادہ صبغت اللہ، صاحبزادہ خورشید عالم اور دیگر رہنماو ¿ں نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ ضلع دیر بالا سے قومی و صوبائی اسمبلی کے دیگر اراکین اور پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے بھی جلسے میں شرکت کی۔ اس موقع پر سابقہ ایم پی اے اور پیپلز پارٹی کے سابقہ ضلعی صدر انور خان ایڈوکیٹ ، جہانگیر خان ایڈوکیٹ اور دیگرنے اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، یہی کامیابی کی ضامن ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ وہ جب سے حکومت میں آئے تب سے پورے صوبے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عوام کی مشکلات حل کریں گے اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ روایتی سیاستدانوں کی طرح محض اعلانات پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عوام کی ضروریات کیمطابق عملی اقدامات کر رہے ہیں، اور مالی استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل عمل سکیموں کا اعلان کرتے ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے ضلع دیر بالا کا دورہ کرنا چاہتے تھے مگر موسم کی خرابی یا بعض ناگزیر وجوہات کی وجہ سے نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع خصوصی توجہ کے مستحق ہے اس لئے نئے اضلاع کے دورے کر رہے ہیں۔ انہوں نے ضلع دیر کے لئے جاری ترقیاتی سکیموں کے وسائل جلد ریلیز کرنے ، کمراٹ روڈ کی تکمیل اور دیگر ضروریات و مطالبات میں ترجیحات پر تعین کرکے عملدرآمد کا یقین دلایا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں اور سکولوں میں سٹاف کی سو فیصد فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ صوبے کے مختلف ریجنز میں میگا منصوبے پلان کئے گئے ہیں جن میں سوات موٹر وے کا دوسرا فیز، پشاور سے ڈی آئی خان موٹر وے، چترال تا چکدرہ روڈ، چشمہ لفٹ ایریگیشن سکیم جیسے منصوبے بڑی اہمیت کے حامل ہےں۔