News Details

12/12/2019

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نیا پاکستان ہاو ¿سنگ سکیم کے تحت صوبے میں غیر مراعات یافتہ طبقے کو چھت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نیا پاکستان ہاو ¿سنگ سکیم کے تحت صوبے میں غیر مراعات یافتہ طبقے کو چھت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ ریگی للمہ ماڈل ٹاو ¿ن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریگی ماڈل ٹاو ¿ن کو درپیش سوئی گیس ، بجلی ، سیوریج لائن، اپروچ روڈ ، انٹری گیٹ ، اراضی کے مسئلہ سمیت دیگر تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، تاکہ صوبائی حکومت کے اس منصوبے کو جلد ازجلد فعال بنایا جا سکے، جس سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، بلکہ عوام کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جاسکیںگے۔ انہوں نے کہا کہ ریگی للمہ ٹاو ¿ن کو سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق تمام تر مسائل وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائےں جائیں گے، جبکہ متعلقہ ہاو ¿سنگ سوسائٹی تک رسائی کے لئے سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج لائن کے مسائل بہت جلد صوبائی حکومت حل کر لے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر پشاوراور ڈائیریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی ہدایت کی کہ وہ ریگی للمہ ماڈل ٹاو ¿ن کے اراضی سے متعلق تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرےں۔ اس موقع پر وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا،ایم پی اے پیر فدا محمد، فہیم خان، ملک واجد،پاکستان رئیل اسٹیٹ ریٹیلر کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔