News Details

11/12/2019

نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام" کے تحت پاکستان ہاو ¿سنگ اتھارٹی فاو ¿نڈیشن اور صوبائی ہاو ¿سنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے باہمی تعاون سے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی

نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام" کے تحت پاکستان ہاو ¿سنگ اتھارٹی فاو ¿نڈیشن اور صوبائی ہاو ¿سنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے باہمی تعاون سے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی جس کے تحت پشاورکوہاٹ روڈ پر سوڑیزئی کے مقام پر 8500 کنال اراضی پر ہاﺅسنگ سوسائٹی قائم کی جائے گی ۔ مفاہمتی یاداشت کی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے ۔اس پروگرام کے تحت ہاﺅسنگ سوسائٹی کے قیام پر 97 ارب روپے کی لاگت آئے گی جس میں مختلف سائزز کے 15500 گرے سٹرکچر مکانات تعمیر کئے جائیں گے ۔اس منصوبے کوتین سال میں مکمل کیا جائے گا۔ اس اقدام پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ہاو ¿سنگ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ اراضی کی مجموعی لاگت 1.03 ارب روپے ہے جو پہلے ہی خریدی جاچکی ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے باو ¿نڈری وال کی تعمیر کے لئے 32 ارب روپے مزید فراہم کئے جائیں گے ۔منصوبے کی مکمل فعالیت کیلئے 500 ملین روپے بھی فراہم کئے جائیں گے۔ اسی طرح سول ورک کیلئے 14 ارب روپے مزید درکار ہوں گے۔یہ ہاو ¿سنگ سوسائٹی پشاور شہر کے جنوب میں مین کینال روڈ پشاور پر این ۔55 انڈس ہائی وے سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ زنگلی چیک پوسٹ سے پراجیکٹ سائٹ تک شروع ہونے والی آبپاشی نہر کے دونوں اطراف 10 کلومیٹر طویل ڈبل روڈ بھی خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اس پراجیکٹ میں ایک کنال رقبے پر 31 مساجد ،دو کنال رقبے پر سکولوں کیلئے 31 پلاٹ ، 10 کنال رقبے پر ایک کالج ، 31 ڈسپنسریاںجو کہ ہر ایک ڈسپنسری ایک کنال رقبے پر محیط ہوگی جبکہ ہاﺅسنگ سو سائٹی میں 10کنال رقبے پر ایک ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 100 کنال رقبے پر محیط ایک میگا پارک کی تعمیر اور16 کنال کے رقبے پر کمیونٹی سینٹر ز بھی ہاﺅسنگ سوسائٹی کا حصہ ہوں گے ۔تقریب میں وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ،وزیربرائے مواصلات اکبر ایوب ، وزیر اعلی کے مشیربرائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر ، وفاقی سکرٹری ہاو ¿سنگ ، ایس ایم بی آر ، کے پی سیکرٹری ہاو ¿سنگ ، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ،سیکرٹری فنانس ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور ڈی جی ہاﺅسنگ بھی موجود تھے