News Details

09/12/2019

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کایونیورسٹی آف صوابی کیلئے 10 کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کایونیورسٹی آف صوابی کیلئے 10 کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ کا اعلان محمود خان کا یونیورسٹی آف صوابی اور وویمن یونیورسٹی صوابی کے مشترکہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے یونیورسٹی آف صوابی کیلئے 10 کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ جبکہ یونیورسٹی کو درکار سڑکوں کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آئندہ صوبائی بجٹ میں یونیورسٹی آف صوابی اور ویمن یونیورسٹی کی تمام تر ضروریات کیلئے خصوصی طور پر فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ ا ±نہوںنے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے میں نہ صرف اعلیٰ تعلیمی اداروں کا معیار بلند کیا ہے بلکہ صوبے میں آٹھ نئی یونیورسٹیاں بھی قائم کی ہیں جو کہ موجودہ صوبائی حکومت کا صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی و صوبائی حکومت ملک کی معیشت کے استحکام کیلئے تمام ممکن اور خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ ا ±نہوںنے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ملک کی معیشت کو کمزور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ جب اقتدار ملا تو اکنامی کی حالت انتہائی ابتر تھی۔ تحریک انصاف کی صوبائی و مرکزی حکومت نے خصوصی طور پر معیشت کی بہتری پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے جبکہ اس مقصد کیلئے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے جس سے نہ صرف معیشت بہتر ہو گی بلکہ عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ ہمارا مقصد صوبے اور پورے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ہم سب نے ملکر اس ملک کی ترقی میں اپنااپنا حصہ ڈالنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے ضلع صوابی میں یونیورسٹی آف صوابی اور ویمن یونیورسٹی کے مشترکہ کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صنعت عبد الکریم تور غر، ایم پی اے عبد السلام آفریدی، وائس چانسلر امتیاز علی خا ن ، عاقب ا? خان، رنگیز خان، ڈائریکٹر سائنس و ٹیکنالوجی خالد خان، پروفیسر ڈاکٹر فصیح الزمان و دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ معیار ی تعلیم کا فروغ شروع دن سے ہی ہماری حکومت کی ترجیح رہی ہے۔ ہماری یونیورسٹیوں کے طلبائ ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔موجودہ صوبائی حکومت خواتین کی تعلیم و ترقی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی معاشرے کی فلاح و ترقی میں تعلیم یافتہ خواتین کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ ا ±نہوںنے کہاکہ یونیورسٹی آف صوابی اور ویمن یونیورسٹی نے اتنے کم عرصے میں کامیابی کی منازل طے کی ہیں جو خوش آئند ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے جدید تعلیم کے فروغ کیلئے شعبہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کی ہیں جن کی بدولت شعبہ تعلیم میں کافی بہتری آئی ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تعلیم کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تمام کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے اور جامعات کو صحیح سمت پر گامزن کیا ہے۔ ہم نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے جس کیلئے صوبائی حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے مشترکہ کانوکیشن کے موقع پر طلباءو طالبات میں ڈگریاں بھی تقسیم کیں۔ کانوکیشن میں وزیراعلیٰ نے مجموعی طور پر 710 طلباءو طالبات کو ڈگریاں دیں جس میں 370 طلباءو طالبات کو سائنس اور آرٹس گروپ میں بی ایس ، بی ایس سی ، ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگریاں بھی دیں۔اسی طرح کانوکیشن میںیونیورسٹی آف صوابی کے 32 طلباءو طالبات کو گولڈ میڈلز بھی دیئے گئے۔ کانوکیشن میں ویمن یونیورسٹی صوابی کے 338 طلباءو طالبات کو سائنس اور آرٹس گروپ میں بی ایس ، ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگریاں بھی دی گئیں۔ اسی طرح کانوکیشن میں ویمن یونیورسٹی کے 40 طالبات کو گولڈ میڈلز بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل نوجوان ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ا ±نہوںنے کہاکہ وہ ا ±مید رکھتے ہیں کہ فارغ التحصیل طلباءعملی میدان میں اپنے ہنر کے جوہر دکھائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب کے دوران ضلع صوابی میں یونیورسٹیوں کے قیام پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ا ±نہوںنے کہاکہ وہ ا ±مید رکھتے ہیں کہ یہ دونوں یونیورسٹیاں مستقبل میں مزید بہتری اور کامیابی کا مظاہر ہ کریں گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تدریسی و تحقیقی میدان میں اہداف کے حصول کیلئے ان جامعات کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گی۔ یاد رہے کہ ویمن یونیورسٹی کا یہ پہلا جبکہ یونیورسٹی آف صوابی کا یہ دوسرا کانوکیشن تھا۔