News Details
26/11/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیراعلیٰ ہاوٗس پشاور میں سبکدوش ہونے والے ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی سے ملاقات کی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں سبکدوش ہونے والے ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تجارتی اعتبار سے صوبہ اور خصوصی طور پر پشاور تجارتی مرکز بننے جار ہا ہے ۔ خیبرپختونخوا کے شعبہ ہائیڈل پاور اور مائینز اینڈ منرلز میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ۔ ہماری خواہش ہے کہ مذکورہ شعبہ جات میں بیرونی سرمایہ کاری ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے مائینز اینڈ منرلز کے شعبے میں حالیہ قانونی اصلاحات کے ذریعے بیرونی سامایہ کارآسانی سے صوبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہےں۔ سنٹرل ایشیاءاور پڑوسی ممالک سے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے طورخم بارڈر کو پہلے سے ہی 24/7 گھنٹے کے لئے کھول دیاہے ۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ایران بھی صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کئی ممالک صوبے میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہے لیکن اسلامی اور پڑوسی ملک ہونے کے ناطے ایران کو زیادہ سے زیادہ فوقیت دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایران اور صوبہ خیبرپختونخوا اپنے اپنے ٹیم بنانے کے لئے طریقہ کار وضع کرےں گے جبکہ یہ ٹیم دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے روابط بڑھائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان میں امن خطے میں ترقی کا ضامن ہے ۔ اس موقع پر قونصل جنرل محمد باقر بیگی نے بتایا کہ ایران صوبہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے لئے خواہشمند ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایران خصوصی طور پر بینکنگ شعبہ ، بارٹر ٹریڈ اور اس جیسے دوسرے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے لئے اقدامات کریگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم صوبہ خیبرپختونخوا سے آزادانہ تجارت کے خواہاں ہے جس سے نہ صرف ترقی ممکن ہوسکے گی بلکہ مقامی لوگوںکو روزگار بھی میسر ہوگا۔ قونصل جنرل نے بتایا کہ ایران کی خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ بارڈر مارکیٹس کو فروغ دی جاسکے ، جس کے لئے پہلے سے ہی 9مقامات کی نشاندہی کی ہے ، جس کے قیام سے دوطرفہ تجارت کو کافی فروغ ملے گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بینکنگ سیکٹرز میں دوطرفہ تعاون کے لئے وفاقی حکومت سے بات چیت کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کے فروغ کے لئے بارڈرز مارکیٹ کے قیام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے نہ صرف ایران بلکہ دوسرے پڑوسی ممالک بھی استفادہ کر سکیں گے ۔ ایرانی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کو ایران کے دورے کیلئے خصوصی دعوت بھی دی ہے ۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ محمود خان اور ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی کے درمیان شیلڈز اور تحائف کا تبادلہ بھی ہوا