News Details
14/11/2019
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل نظر ہے ، ہم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہےں، مل کر دشمن کی عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل نظر ہے ، ہم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہےں، مل کر دشمن کی عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ
بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی ، ہجرت پر مجبور کرنے اور ہندو ¿ں کی آبادکاری میں مصروف ہے ۔ صدر آزاد کشمیر
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آزادی ہر کسی کا بنیادی حق ہے جو اسے ملنا چاہئے، ہم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی ہمیشہ سے حمایت کی ہے اور آئندہ بھی یہ حمایت جاری رکھیں گے، جب بھی اور جہاں بھی ضرورت پڑی خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام حاضر ہونگے۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب نے مسئلہ کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دراندازی اور نہتے کشمیری عوام پرظلم و تشدد کو جس طرح بے نقاب کیا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصی طورپر مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال اور دیگر اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان نے اس موقع پر بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے ، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور وہاں ہندو ¿ں کی آبادکاری میں مصروف ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب نے دنیا میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مثبت تاثرات پیدا کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی ظلم و تشدد کو غیر انسانی فعل قرار دیا اور یقین دلایا کہ پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیںہم کشمیری مسلمانوں کی آزادی کیلئے پہلے بھی جدوجہد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔محمود خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حکمت عملی کے ساتھ اس مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہے تاہم وہ یہ بھی واضح کر چکے ہے کہ دشمن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔دشمن مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سفارتی سطح پر ناکام ہوچکا ہے ، وہ جتنی بھی کوشش کرلے اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ۔ کشمیر اور پاکستان کے عوام پہلے بھی شانہ بشانہ کھڑے تھے اور آئندہ بھی مل کر دشمن کی ہر چال کو ناکام بنائیں گے۔ ملاقات کے دوران سی پیک کی اہمیت ، بدلتے ہوئے منظر نامے اور خیبرپختونخو ااور آزاد کشمیر کے درمیان تجارتی وثقافتی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر آزاد کشمیر نے بتایا کہ مانسہرہ سے میرپوربراستہ مظفر آباد تک موٹروے کا منصوبہ زیرغور ہے جو ایک طرف مانسہرہ کے مقام پرمرکزی شاہراہوںسے منسلک ہوگا اور دوسری طرف میرپور سے دینہ اور وہاں سے لاہور سے منسلک ہوگا۔ یہ ایک بہترین مواصلاتی نیٹ ورک بن جائے گا جس کی وجہ سے ہم مزید قریب ہوجائیں گے اور باہمی تجارت اور صنعت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں کشمیر اور خیبرپختونخوا کے عوام جغرافیائی اور ثقافتی طور پر بھی مزید مضبوط ہوجائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے مذکورہ منصوبے کی اہمیت سے اتفاق کیا اور اپنی طرف سے اس منصوبے کو ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنانے کیلئے کوشش کا یقین دلایا ۔ وزیراعلیٰ نے مائنز اور منرل کے شعبے میں کشمیر ی صدر کی طرف سے باہمی تعاون کی پیش کش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے معدنی شعبے میں بڑی استعداد موجود ہے ، ملک میں تیل کی مجموعی پیداوار کا 52 فیصد یہ صوبہ فراہم کرتا ہے ، قبائلی علاقوں میں بھی معدنی ذخائر کی ٹھیک ٹھاک استعداد موجود ہے ہم اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو سہولیات دے رہے ہیں۔آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا دونوں مل کر اس شعبے میں باہمی تعاون کیلئے طریقہ کار وضع کرسکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صدر آزاد کشمیر کی طرف سے دورے کی دعوت کا خیرمقدم کیا اور عندیہ دیا کہ وہ جلد آزاد کشمیر کا دورہ کرینگے ۔ ملاقات کے اختتام پر رہنماﺅں کی طرف سے تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا