News Details

10/11/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پسماند ہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پسماند ہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔ اُنہوںنے واضح کیا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع میں ایک ایک میگا پراجیکٹس کی تکمیل ممکن بنائی جائے گی ۔ صوبے کے تمام اضلاع بشمول قبائلی اضلاع میں ترقی کی نئی راہیں کھولنا اور ترقیاتی منصوبوں کو حقیقی معنوں میں کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے منتخب عوامی نمائندوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے نظریے کے مطابق ترقی سے محروم اضلاع کی دیر پا ترقی اور عام آدمی کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ صوبے میں ایک متوازن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے ۔ اُنہوںنے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور ان کی جلد از جلد تکمیل ہر صورت ممکن بنائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں صوبے کے مختلف حلقوں سے آئے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی سے تبادلہ خیال کر تے ہوئے کیاہے۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے مسائل اور وہاں پر جاری ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کے حوالے سے بتایا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں میرٹ اور قانون کی بالادستی کا ایک منفرد اور بدلہ ہوا نظام متعارف کرایا ہے جو عوام کی توقعات کے عین مطابق ہے ۔ ہم نے عوام کو بہتر خدمات اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانی ہے ۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اداروں کو مضبوط بنایا ہے اور ہر قسم کی سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا ہے۔عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو حقیقت کا روپ دیں گے ۔ تحریک انصاف حکومت کی کامیابی کا اندازہ اس حقیقت سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ مخالفین کی کوششوں کے باوجود صوبے کے عوام نے صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف پر دوبارہ اعتماد کرکے اقتدار دیا ہے جس کی مثال صوبے کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں اُن سکیموں کو پہلی فرصت میں مکمل کیا جائے گا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںتاکہ عوام کو جلدازجلد ریلیف دیا جا سکے ۔ اُنہوںنے واضح کیا کہ صوبے میں ا ضلاع کی ضروریات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے ۔ تمام اضلاع کی یکساں ترقی ہمارا وژن ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔ ان شعبہ جات کو 100 فیصد فعال بنانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے عمارتوں کی تعمیر و مرمت ،سٹاف کی بھرتی، آسامیوں کی تخلیق اور جدید آلات کی خریداری پر خطیر وسائل خرچ کئے جارہے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ان عملی کاﺅشوں کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی یقینی ہو سکے ۔ محمود خان نے واضح کیا کہ مجموعی ترقیاتی حکمت عملی میں نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں دیر پا ترقی اور ان اضلاع کو قومی ترقی کے دہارے میں لانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ قبائلی اضلاع کی دیر پا ترقی کیلئے رواں ترقیاتی بجٹ میں خطیر فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی اس قلیل مدت میں مربوط ترقیاتی حکمت عملی کے تحت نئے ضم شدہ اضلاع کیلئے ریکارڈ ترقیاتی اقدامات اور منصوبے شروع کئے گئے ہیں،جن کی تکمیل سے قبائلی اضلاع ترقی کی راہ پر جلد گامزن ہو ں گے ۔ اُنہوںنے واضح کیا کہ قبائلی اضلاع کیلئے جلد اثر انداز ہونے والے منصوبوں کی تکمیل فوری یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے اور ان کو جلد ریلیف مل سکے ۔