News Details
15/10/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موجودہ حکومت کے ای گورننس اصلاحات سے نہ صرف عوامی مسائل فوری طور پر حل کئے جا سکیں گے بلکہ اس اقدام سے حکمرانی کے مجموعی عمل میں بھی بہتری اور جدت لائی جا سکے گی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موجودہ حکومت کے ای گورننس اصلاحات سے نہ صرف عوامی مسائل فوری طور پر حل کئے جا سکیں گے بلکہ اس اقدام سے حکمرانی کے مجموعی عمل میں بھی بہتری اور جدت لائی جا سکے گی ۔ وزیراعلیٰ نے پشاور میں ڈپٹی کمشنر آفس، ضلعی کچہریوں اور تحصیل آفس کے اچانک دورے کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر اہلکاروں کو معطل کرنے اور خراب کارکردگی والے ریونیو آفیسر ز کو فوری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس موقع پر انہوںنے سرکاری عملے کی حاضریوں کو یقینی بنانے کیلئے مذکورہ دفاتر میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ متعلقہ محکمے عوامی روابط بڑھا کر اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ88 فیصد لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزکیا جا چکا ہے اور بہت جلد اس عمل کو مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے عوامی مسائل بھی سنے اور موقع پر ہی اُن کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ وزیراعلیٰ نے نوجوان سے ڈومیسائل کی فراہمی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اصلاحات کا مقصد شہریوں کو خدمات کے حصول میں آسانی فراہم کرنا ہے۔