News Details
11/10/2019
صوبائی حکومت کا کوہستان تا ڈی آئی خان تمام بڑی شاہراہوں پر ریسکیوسروس شروع کرنے کا فیصلہ
صوبائی حکومت کا کوہستان تا ڈی آئی خان تمام بڑی شاہراہوں پر ریسکیوسروس شروع کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے محکمہ ریلیف بحالی و آبادکاری کو کوہستان سے لیکر ڈی آئی خان تک موٹر وے سمیت تمام بڑی شاہراہوں پر ریسکیو1122 کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔انہوںنے ہدایت کی کہ شاہرہ قراقرم پر کوہستان تا گلگت ،سوات ایکسپریس وے، موٹر وے (ایم ون)اور انڈس ہائی وے ،کوہاٹ کرک ،سرائے گمبیلا اور بنوں ڈی آئی خان کے متعدد مقامات پر ریسکیو1122کی سروس فراہم کی جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی یا حادثے کی صورت میں متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بڑی شاہراہوں پر حادثات رونما ہونے کی وجہ سے اکثر زخمیوں کو گاڑیوں سے نکالنے اور قریبی ہسپتالوں تک پہنچانے میں کافی دیر لگ جاتی ہے جس پر صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ موقع پر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے تمام بڑے شاہراوں پر ریسکیو کی خدمات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے محکمہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ ان تمام بڑی شاہراوں پر مستقل پوائنٹس بنائے جائیں اورہر پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثات کی صورت میں متاثرہ افراد کو برقت طبی امداد دینے کے لئے ماہر طبی عملہ، جدید طبی آلات سے لیس موبائل گاڑیاں،ایمبولینسز اور حادثات کے شکار گاڑیوں سے زخمی افراد کو نکالنے کے لئے جدید آلات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام اضلاع بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ریسکیو1122 سروس کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔