News Details

06/10/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے صوبے میں سکول سے باہر زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں لانے کیلئے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے صوبے میں سکول سے باہر زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں لانے کیلئے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ اس مقصد کیلئے رواں سال اقراءفروغ تعلیم واﺅچر سکیم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ اقراءفروغ تعلیم واﺅچر سکیم میں حائل رکاوٹوں کے حل کیلئے طریقہ کار وضع کیا جائے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ اس سکیم میں حائل تمام قانونی پیچیدگیاں دو ر کرنے کے بعد پنجاب میں رائج ماڈل کولا گو کرنے کیلئے اقدامات ممکن بنائے جائیں گے ۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اقراءفروغ تعلیم واﺅچر سکیم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ، سیکرٹری ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ایم ڈی پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس کو اقراءفروغ تعلیم واﺅچر سکیم پر عمل درآمد اور اس کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سکیم کو نافذ کرنے کیلئے ڈیزائن پرکام جاری ہے ۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ مذکورہ ڈیزائن میں قانونی پیچیدگیاں دو ر کرنے کیلئے بہت جلد متعلقہ حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے صوبہ پنجاب میں رائج اقراءفروغ تعلیم واﺅچر سکیم ماڈل کا جائزہ لینے کے بعد اُسی ماڈل میں ضروری ترامیم کرکے منظوری کیلئے بھیجاجائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مذکورہ ماڈل کی منظوری کے بعد پورے صوبے میں اس کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کو سکیم کی افادیت اور تعلیم کے فروغ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور رہے گی ۔ صوبے میں تعلیم کو فروغ دینا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ صوبائی حکومت تعلیم میں اصلاحات لا رہی ہے جبکہ تعلیمی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کے تمام بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرے ۔ اسی مقصد کیلئے صوبائی حکومت پورے صوبے بشمول قبائلی اضلاع میں تعلیم کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔اُنہوںنے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباءکیلئے تمام ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی جبکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا۔