News Details

03/10/2019

خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی کے خدمات پر سیلز ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافہ۔

صوبہ خیبرپختونخوا کامحصولات کے حصول میںبہترین کارکردگی ۔ رواں سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مقابلے میں خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے محصولات میں سبقت لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے پچھلے سال کی بہ نسبت رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 13.5 فیصد زائد آمدن کے حصول میں کامیاب ہوا ہے جبکہ خیبرپختونخوا جیسے چھوٹے صوبے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں محاصل میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا ہے ۔ یہاں پر اس وضاحت کی ضرورت ہے کہ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے یہ اضافہ باوجود اس کے ممکن بنایا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر سے حاصل ہونے والی آمدنی کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے ۔اس سلسلے میں خیبرپختونخو اریونیو اتھارٹی کی کاوشیں اور اقدامات قابل ستائش ہیںجس نے اتنی کم مدت میں خیبر پختونخوا میں خدمات کی فراہمی سے جڑے شعبوں سے سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے جو کہ ادارے اور صوبے دونوں کیلئے قابل فخر ہے۔