News Details

26/09/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا خصوصی افراد کیلئے سرکاری بھرتیوں میں دو فیصد کوٹہ کو چار فیصد تک بڑھانے کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایکٹ تیار کیا جار ہا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا خصوصی افراد کیلئے سرکاری بھرتیوں میں دو فیصد کوٹہ کو چار فیصد تک بڑھانے کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایکٹ تیار کیا جار ہا ہے جس میں چار فیصد کوٹے کے اعلان کو قانونی حیثیت دی جائے گی ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک غریب رکشہ چلانے والے بچے کو ایک لاکھ روپے کا چیک بطور مالی معاونت دیا ہے جبکہ ہدایت کی ہے کہ اس بچے کے لئے ماہانہ 20ہزار روپے وزیراعلیٰ ادا کریں گے ، جس سے ان کے گھر والوں کو حکومت کی طرف سے مالی معاونت فراہم ہو گی اور بچہ اپنی تعلیم بھی جاری رکھ سکے گا۔ انہوں نے بچے کو سکول میں داخل کرنے اورپڑھائی کے دیگر اخراجات بھی وزیراعلیٰ ہاو¿س سے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں قبائلی اضلاع کے خصوصی طلباءمیں لیپ ٹاپ تقسیم کرتے ہوئے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نے کہاکہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے حال ہی میں 1700 آسامیاں تخلیق کی تھیں جن میں 450 آسامیوں پر خصوصی افراد کی مختلف صوبائی محکموں میں بھرتیاں بھی ہو چکی ہیں جوکہ صوبائی حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ترجیحات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوںنے واضح کیا کہ صوبائی حکومت نے خصوصی افراد سے وعدہ کیا تھا کہ سوشل ایکٹ میں خصوصی افراد کا کوٹہ دو فیصد سے چار فیصد کیا جائے گا ۔ اپنے وعدے کے مطابق بہت جلد نئے سوشل ایکٹ میںخصوصی افراد کا کوٹہ چار فیصد کر دیا جائے گا ۔یاد رہے کہ ایکٹ کے تحت صوبے بھر میں خصوصی افراد کو سفری سہولیات سمیت اُن کی نقل و حمل میں آسانیاں پیدا کرنے کو قانونی شکل بھی دی جائے گی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ خصوصی افراد معاشرے کے سب سے زیادہ مستحق لوگ ہیں اور صوبائی حکومت ان کی سہولت کیلئے مزید اقدامات بھی اُٹھائی گی ۔اُنہوںنے محکمہ سوشل ویلفیئر کوخصوصی افراد کیلئے بہتر تعلیمی مواقع پیدا کرنے اور اُن کو جدید سہولیات مہیا کرنے کیلئے مزید اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت خصوصی افراد کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کاوشوں سے عوام کو ایمرجنسی سہولیات مہیا کرنے کیلئے کریم موبائل ایپ کا اجراءکر دیا گیا ہے جس سے اب عوام اپنے موبائل کے ذریعے کریم ایپ سے با آسانی ایمرجنسی خدمات لے سکیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج قبائلی اضلاع کے خصوصی طلباءکو لیپ ٹاپ کی فراہمی کا مقصد قبائلی اضلاع کے خصوصی طلباءکو جدیدتعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ انہیں تعلیم کے حصول میں کوئی دشواری پیش نہ ہو ۔انہوںنے کہاکہ اس رکشہ چلانے والے غریب بچے کی مالی معاونت کا مقصد معاشرے میں بے بس اور نادار افراد اور خاندانوں کو اوپر لانا ہے جو کہ وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف عملی قدم ہے ۔ اُنہوںنے مزید کہاکہ اس طرح کے دیگر غریب اور نادار بچے جن کی عمرتعلیم حاصل کرنے کی ہو اور مجبوری کی وجہ سے محنت مزدوری کرتے ہوں تو حکومت وقت ان کی ہر قسم کی مالی معاونت یقینی بنائے گی ۔