News Details
24/09/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اورزلزلے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے آزاد کشمیر کی حکومت کو صوبائی حکومت کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی ہے ۔ انہوںنے زلزلے میں جاںبحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا بھی کی اور کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔