News Details

22/09/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے گلگت بابوسر پاس پر مسافر بس کے ٹریفک حادثے پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے گلگت بابوسر پاس پر مسافر بس کے ٹریفک حادثے پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ واضح رہے کہ مسافر بس سکردو سے راولپنڈی جارہی تھی ۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ گلگت ٹریفک حادثے پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دُعا کی کہ اﷲ تعالی مرحومین کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے (آمین)۔