News Details
19/09/2019
مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید پر چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محمود خان
مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید پر چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محمود خان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چینی سفیر Mr. Yao Jingسے وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے چین کی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا±مور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے صوبے کی تعمیر و ترقی، اداروں کے استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات اور بالخصوص وزیراعلیٰ محمود خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور اپنی حکومت کی نیک خواہشات سے انہیں آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے چینی سفیر کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کیلئے تعاون پر اتفاق کیا۔ ا±نہوں نے چینی سفیر کو صوبے میں جاری چینی منصوبوں میں ہر ممکن تعاون اور مدد کا یقین بھی دلایا اور کہا کہ چین دوسری عالمی اقوام کے مقابلے میں پاکستان کے زیادہ قریب ہے اور خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں چینی باشندوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے۔وزیراعلیٰ نے چائنیز حکومت کی رشکئی اکنامک زون کے قیام میں تعاون پر شکریہ ادا کیاہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں چائنیز حکومت کی طرف سے جاری منصوبوں کی تکمیل کے لئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں صنعتی زونز کو بجلی کی فراہمی کے لئے ہائیڈرو پاورپراجیکٹس پر دوطرفہ تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ صنعتی زونز کو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس سے سستی بجلی فراہم کی جائیگی جبکہ صنعتی زونز میں باہر سے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائیگا۔ملاقات میں قبائلی اضلاع کی تیز تر ترقی کے لئے تعاون اور دونوں ملکوں کے تعاون سے جاری منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چینی سفیر نے خیبرپختونخوا کی ترقی کے لئے صنعتی زونز پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ سی پیک میں خیبرپختونخوا کی معاشی لنکس کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ چینی سفیر نے خیبرپختونخوا کے مختلف منصوبوں کے لئے سوشیو اکنامک پیکج کے تحت تعاون فراہم کرنے، سی پیک کے علاوہ دیگر منصوبوں پر مشترکہ تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین نہ صرف اکنامک کوریڈور کے عظیم الشان منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہے بلکہ اپنے ہمسایہ صوبے کی حیثیت سے خیبرپختونخوابشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اقدامات ا±ٹھائے جائیں گے۔