News Details

13/09/2019

وزیراعلیٰ کی صوبے میں مختلف رہائشی سکیموں پر کام شروع کرنے کی باضابطہ منظوری

وزیراعلیٰ کی صوبے میں مختلف رہائشی سکیموں پر کام شروع کرنے کی باضابطہ منظوری صوبائی حکومت وزیراعظم کے شروع کردہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام میں بھرپور حصہ ڈالنے کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈانگرام سوات میں218 کنال اراضی پر مشتمل خپل کور سکیم بشمول میڈیا کالونی پر کام شروع کرنے ، پشاور میں نئے مقامات پر خپل کور سکیم کے دوسرے مرحلے کے اجراءاور سیلف فنانس بنیادوں پر ہنگو ٹاﺅن شپ سکیم پر کام شروع کرنے کی باضابطہ منظوری دی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے میں جاری اور نئی ہاﺅسنگ سکیموں کوتیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، ہم وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے میں بھرپور حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پچاسی ہزار کنال وسیع قطعہ اراضی پر مشتمل نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام سوڑیزئی سوات ، پشاور ماڈل ٹاﺅن اور سی پیک سٹی نوشہرہ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی ہزار کنال ا راضی پر مشتمل سی پیک سٹی نوشہرہ صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ، جو راولپنڈی اسلام آباد ، ہزارہ اور وادی پشاور کے جنکشن پر واقع ہے، بلا شبہ یہ منصوبہ صوبے کی مجموعی تجارتی و معاشی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں محکمہ ہاﺅسنگ خیبرپختونخوا کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ وزیراعلیٰ کو صوبے میں جاری اور نئی ہاﺅسنگ سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سوڑیزئی سوات میں پچاسی ہزار کنال اراضی پر مشتمل نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، اس منصو بے کے تحت مختلف سائز کے 20 ہزار گھر تعمیر کئے جائیںگے۔ پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی فاﺅنڈیشن کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کے بعد منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ نظرثانی شدہ ایم او یو کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔سی پیک سٹی نوشہرہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ منصوبہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی تعاون سے قائم کیا جا رہا ہے ۔منصوبے کے لئے درکار اسی ہزار کنال اراضی میں سے چالیس ہزار کنال اراضی مکمل طور پرحاصل کی جاچکی ہے جبکہ باقی ماندہ چالیس ہزار کنال اراضی پر قبضہ تاحال زیرالتوا ہے۔وزیراعلیٰ نے منصوبے کے لئے درکار اراضی کے حصول میں متعلقہ حکام کو تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کو محکمہ کی گذشتہ ایک سال کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پشاور ، نوشہرہ ، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں خپل کو ر ہاﺅسنگ سکیمیں قائم کی جا رہی ہیں جو مجموعی طور پر 1877 پلاٹس پر مشتمل ہیں، ورسک روڈ پر ملازئی ہاﺅسنگ سکیم مکمل کی گئی ہے جس میں پانچ اور دس مرلے کے 371 پلاٹس الاٹ کئے گئے ہیں، 8905 کنال اراضی پر مشتمل جلوزئی ہاﺅسنگ سکیم کا اجراءکیا گیا ہے ، اس سکیم پر پچاس فیصد ترقیاتی کام ہوچکا ہے، شفافیت یقینی بنانے کیلئے محکمہ ہاﺅسنگ نے ای ٹنڈرنگ کا عمل شروع کیا ہے ، علاوہ ازیں پشاور ، سوات ، کوہاٹ اور ایبٹ آباد میں پراونشل ہاﺅسنگ اتھارٹی کے سروس سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ کو محکمہ کے تحت تازہ ترین سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کیلئے نیڈاسسمنٹ سروے شروع کیا گیا ہے ، رہائشی منصوبوں کیلئے نئے مقامات کی نشاندہی کا عمل بھی شروع ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نیا پاکستان / خپل کور منصوبے کیلئے نئے مقامات کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے۔