News Details
26/08/2019
ضلع بنوں کے تحصیل ڈومیل سے تحصیل ناظم فدا محمد خان پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے
ضلع بنوں کے تحصیل ڈومیل سے تحصیل ناظم فدا محمد خان پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تحصیل ڈومیل کے ناظم اعلیٰ فدا محمد خان کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ہے ۔ فدا محمد خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان وزیر ، سابق امیدوار قومی اسمبلی بنوں نسیم علی شاہ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی وحید خان، اسماعیل خان وزیر، شاہد خان ڈسٹرکٹ ممبر، ملک نور غزالی، قاری اسرار اللہ شاہ سمیت پی ٹی آئی کے اہم لیڈرز موجود تھے۔ اس موقع پر وزیرعلیٰ نے فدا محمد خان کو پارٹی مفلر اور ٹوپی پہنائی اور پارٹی میں شمولیت پر انکا خیر مقدم کیا ۔