News Details

20/08/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سیف سٹی پراجیکٹ پشاور کے قیام کیلئے تین دنوں کے اندرمکمل پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے اور عندیہ دیا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ پشاور کے قیام میں مزید کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

سیف سٹی پراجیکٹ بہتر طرز حکمرانی کیلئے انقلابی اقدام ہو گا : محمود خان منصوبہ صوبائی حکومت کے ای گورننس سسٹم کیلئے بھی سنگ میل ثابت ہو گا،محمود خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سیف سٹی پراجیکٹ پشاور کے قیام کیلئے تین دنوں کے اندرمکمل پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے اور عندیہ دیا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ پشاور کے قیام میں مزید کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اُنہوںنے منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ٹائم لائنز کا تعین کرنے اورتمام قانونی پیچیدگیاں بروقت دور کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ وہ وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں سیف سٹی پراجیکٹ پشاور کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کامران بنگش ، چیف سیکرٹری سلیم خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد نعیم خان ، سیکرٹری ہوم ، سی سی پی اوپشاور، چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو سیف سٹی پراجیکٹ کے قیام اور افادیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ پشاور مو¿ثر طرز حکمرانی (ای گورننس) میں ایک سنگ میل ثابت ہوگاجسے بعدازاں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرتک توسیع دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سیف سٹی پراجیکٹ مجموعی طور پر چار جدید سائنسی شعبوں پر مشتمل ہوگا جس میں ایمر جنسی ریسپانس سسٹم ، انٹیگریٹڈ انٹیلیجنس کاو¿نٹر سرویلنس سسٹم ،انٹیلیجنس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور الیکٹرانک ایوی ڈنس مینجمنٹ سسٹم جیسے اہم فیچرزشامل ہونگے۔سیف سٹی منصوبہ ای گورننس کا ایک ایسا مرکز ی طریقہ کار وضع کرنے میں مدد دے گا جس کے ذریعے حکومت پشاور میں وقوع پذیر ہونے والے تمام واقعات کی نگرانی کر سکے گی۔ مجوزہ طریقہ کار کے ذریعے انتخابات ، قدرتی آفات، دہشتگردی کے واقعات، ٹریفک کی صورتحال، جلسے جلوسوں، وی آئی پی ایزکے دوروں وغیرہ کی نگرانی ایک ہی چھت کے نیچے ممکن ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مربوط ایمرجنسی ریسپانس سسٹم کے تحت شہریوں کیلئے ایمر جنسی کال سنٹرقائم کیا جائے گا جو ایمر جنسی کالز پر فوری ریسپانس دینے اور متعلقہ اداروں جیسے ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، پولیس سٹیشن اور ضلعی انتظامیہ وغیرہ کے ساتھ بروقت رابطہ کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ مربوط انٹیلجنٹ کاو¿نٹر سرویلنس سسٹم کے تحت شہر بھر میں IPNVکیمرے نصب کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں پورے شہر کی نگرانی کے لئے موبائل کیمرے بھی شامل ہوں گے۔ ان کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی شہادتیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عدالتوں میں بطور ثبوت قابل قبول ہوں گی۔ انٹیلجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم میں نصب کئے گئے کیمروں کے ذریعے شہر میں ٹریفک کی کل وقتی نگرانی کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سسٹم کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی گاڑیوں وغیرہ کی براہ راست نگرانی کی جائے گی اور فوری ریسپانس کے طور پر ای چالان بھی جاری کئے جائیں گے۔