News Details
20/08/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں گائنا کالوجسٹ کی تعیناتی کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری ہو چکا ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں گائنا کالوجسٹ کی تعیناتی کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری ہو چکا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے حالیہ دورہ لنڈی کوتل کے دوران عوامی شکایات پر ہسپتال میں گائناکالوجسٹ کی جلد تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ ہسپتال میں ڈسٹرکٹ گائنا کالوجسٹ بی پی ایس۔18 کی خالی آسامی پر تعیناتی کی جا چکی ہے جس کا باضابطہ اعلامیہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے جار ی کر دیا ہے