News Details
16/08/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عید الاضحی اور چودہ اگست کی چھٹیوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات اور غیر موثر ٹریفک منیجمنٹ کا سختی سے نوٹس
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عید الاضحی اور چودہ اگست کی چھٹیوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات اور غیر موثر ٹریفک منیجمنٹ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پولیس کو تین دنوں کے اندرفیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مرتب کرنے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے محکمہ پولیس کو لکھے جانے والے خط کے مطابق حادثات کے باعث متعدد اموات واقع ہوئی،جبکہ ہسپتالوں کے ریکارڈز کے مطابق زیادہ تر حادثات موٹر سائیکل سواروں کی وجہ سے ہوئی۔ مزید براںموٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے کی متعدد رپورٹس موصول ہوئی، کم عمر کے بچے موٹر سائیکل، رکشے اور گاڑیاں چلاتے رہے،جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ضرورت سے کم رہی۔ ضلع ایبٹ اباد میں غیر موثر ٹریفک مینیجمینٹ کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی روانی بند رہی ،جس کے باعث عوام اور مختلف اضلاع سے آنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی ہے کہ مستقبل کے لئے قوانین کے نفاذ کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ اس قسم کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے اس حوالے سے اگلے ہفتے متعلقہ محکموں کا جائزہ اجلاس بھی طلب کر لیا ہے ۔