News Details

14/08/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاکستان کے یوم آزای کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے آزاد کشمیر کی دستور ساز اسمبلی میں شرکت کی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاکستان کے یوم آزای کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے آزاد کشمیر کی دستور ساز اسمبلی میں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ نے اپنی اور ر خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج کا دن ہمیں اپنے آبا و اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہا کہ قیام پاکستان کے مقصد کو ہر صورت حاصل کریں گے۔ محمود خان نے اس موقع پر واضح پیغام دیا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی، سماجی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بھارتی انتہا پسندی اور تنگ نظری سے پورے عالم میں کشمیریوں کے موقف کو تقویت ملی ہے۔ حق خودارادیت کیلئے کشمیری عوام کا جان و مال کا نذرانہ قربانی کی عمدہ مثال ہے اور کشمیری عوام کو انکی قربانیوں کا ثمر آزادی کی صورت میں جلد ملے گا۔