News Details
06/08/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور شہر میں نکاسی آب کے نظام کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور شہر میں نکاسی آب کے نظام کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کارخانو بازار پشاور میں صفائی کی ناقص صورت حال پر برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ متعلقہ محکموں کو کارخانو بازار کی صفائی اور ستھرائی جلد ممکن بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایک ہفتہ بعد کارخانو بازار کا خوددورہ کرینگے اور صفائی و ستھرائی کی صورت حال کا جائزہ لینگے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پشاور شہر اور خصوصی طور پر رنگ روڈ پر ورکشاپس میں صفائی کی ناقص صورت حال سے پورے شہر کی صفائی متاثر ہورہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ورکشاپس میں صفائی بہتر بنانے اور متعلقہ محکموں کو تعاون نہ کرنے والے ورکشاپس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ وزیراعلیٰ ہاءوس میں پشاور شہر میں نکاسی آب کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا ، سیکرٹری خزانہ ، کمشنر پشاور ، ڈی جی پی ڈی اے، سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی، پی ڈی ایم ایس پی، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کو پشاور شہر کے لئے صفائی و ستھرائی کی منصوبہ بندی اور نکاسئی آب کے نظام اور بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور شہر میں نکاسی آب کے 20 بڑے اور 10 چھوٹے ایسے مقامات جہاں پر نکاسی آب کا مسئلہ زیادہ توجہ کا حامل ہے، جس سے پورے شہر کی صفائی متاثر ہورہی ہے، ان مقامات کی نکاسی کے نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ جی ٹی روڈ پر سوری پل کے نیچے بارشوں کے پانی سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیوریج نظام تعمیر کیا جائے گا جو ریڈیو پاکستان کی عمارت سے گزرتا ہوا شاہی باغ تک جائے گا، جس سے بارشوں کے دوران سوری پل کے نیچے پانی کے مسئلے پر قابو پالیا جائے گا،جس کے لئے 71 ملین روپے کا پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے اور اس پر اسی سال ستمبر کے مہینے میں کام شروع کردیا جائیگا ۔ وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی روڈ پشاور پر بند مین ہولزاور بند نالیوں کو فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کی ہے تاکہ یونیورسٹی روڈ پشاور پر نکاسی آب کے مسئلے پر قابو پایا جاسکے ۔ انہوں نے یونیورسٹی روڈ پشاور پر 2;46;5 کلو میٹر ڈرینیج چینل پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر اس ڈرینیج کی تکمیل سے نکاسی آب کا نظام مزید بہتر ہوجائے گا ۔ وزیراعلیٰ نے پشاور ڈیویلمپنٹ اتھارٹی کو رنگ روڈ پشاور پر بند نالیوں کو فوری طور پر کھولنے اورنکاسی آب کا نظام درست کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پشاور شہر میں پانی کے نکاس کیلئے 420 ملین روپے کی لاگت سے سات کلومیٹر ڈرینیج چینل کی تعمیر جاری ہے جس میں دو کلومیٹر کی تعمیر ہوچکی ہے جس کی تکمیل سے پشاور شہر میں نکاسی آب کے نظام میں کافی حد تک بہتری آئیگی ۔ انہوں نے پشاور ڈویلپمنت اتھارٹی اور کمشنر پشاور کو گل بہار سے پخہ غلام تک اس ڈرینیج چینل کو مختلف مقامات پر موڑنے کیلئے ہوم ورک کر کے فیزیبلیٹی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ نکاسی آب کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جاسکے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے چالیس ٹیوب ویلزکی بحالی ممکن بنائی گئی ہے جبکہ 43 یونین کونسلز میں 8000 میٹر پاءپ لائن کی بحالی و مرمت بھی کی گئی ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ پینے کے صاف پانی فراہمی کی مد میں باقی ماندہ 2000 میٹر پاءپ لائن کی بحالی اور مرمت پر کام جاری ہے جس سے پینے کے صاف پانی کے مسئلے پر قابو پا لیا جائیگا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کے بی آر ٹی کے انڈر پاسز میں پانی کے نکاس کے لئے پمپس لگائے گئے ہیں جس کو بجلی کے فراہمی کے بعد بہت جلد فعال بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کمشنر پشاور کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور شہر میں نکاسئی آب کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل بیٹھ کر لاءحہ عمل ایک مہینے میں وضع کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پشاور شہر میں نکاسئی آب کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے تمام ممکن وسائل ترجیحی بنیادوں پر مہیا کئے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پشاور شہر صوبے کا دارالخلافہ ہونے کے ناطے صوبائی حکومت کے لئے خصوصی توجہ کا حامل ہے جبکہ اس کی خوبصورتی ، صفائی و ستھرائی اور نکاسئی آب کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔