News Details
04/08/2019
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے تحصیل مٹہ سوات کے حلقہ پی کے۔9 میں راحت کوٹ سخرہ روڈ کی تعمیر کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے تحصیل مٹہ سوات کے حلقہ پی کے۔9 میں راحت کوٹ سخرہ روڈ کی تعمیر کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے 10 کلومیٹر طویل اس سڑک پر لاگت کا تخمینہ 19 کروڑ روپے ہے اور اس سے تقریباً 95 ہزار نفوس کی آبادی کو فائدہ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے تحصیل مٹہ کے وسیع بارانی علاقے پر مشتمل باڑوئی ایریگیشن سکیم پر کام کا باضابطہ سنگ بنیاد بھی رکھ دیا ہے جس سے کالا کوٹ، باغ ڈھیری ، اشاڑے اور دیگر ملحقہ دیہات کی اراضی سیراب کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہماری حکومت نے عملاًثابت کیا ہے کہ صوبے میں حقیقی ترقی کا دور آچکا ہے۔ ہم ایسے مفید اور ٹھوس کام کر رہے ہیں جن سے عوام مستفید ہوں گے اور جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ صرف سوات ہی نہیں بلکہ پورے صوبے کیلئے نظر آنے والا کام کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے حلقے کو زیادہ وقت نہیں دے سکتاجس پر معذرت خواہ ہیں کیونکہ پورا صوبہ اُن کا حلقہ بن چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے دورہ سوات کے دوسرے روز راحت کو ٹ سخرہ روڈ کی تعمیرکے باضابطہ افتتاح اور باڑوئی ایریگیشن سکیم کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان، کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن ریاض خان محسود،ایم پی اے میاں شرافت علی ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویڑن سعید خان وزیر ، سیکرٹری ایریگیشن داو¿د خان، چیف انجینئر ایریگیشن نیاز سرور بلوچ، ایس ای آبپاشی انجینئر غلام اسحاق، تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ، پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویڑن کے کو آرڈی میٹر انجینئر زاہد خان، ناظم بریکوٹ حسین خان، کوآرڈینیٹر مینگورہ سوات فضل الرحمان اور دیگر اعلیٰ حکام، عمائدین علاقہ اور پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے ان تقاریب میں شرکت کی۔راحت کوٹ سخرہ روڈ سے مستفید ہونے والے دیہات میں مٹہ، سمبٹ، بے دڑہ، کوزہ در±ش خیلہ، برہ در±ش خیلہ، اشاڑے، باغ ڈھیری ، راحت کوٹ، درمئی، سخرہ، کالا کوٹ، نوخارہ، گاڑئی، آزاد بانڈہ، کوہستانی بانڈہ، باڑ لال کوہ، کوز لال کوہ، باٹ کوہ، فضل بیگ اور نیا سیاحتی علاقہ گبین جبہ شامل ہیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چونکہ باغ ڈھیری نہر کالا کوٹ، باغ ڈھیری اور اشاڑے کی زمینوں سے گزر رہی ہے مگر ان دیہات کی زیادہ تر زمین نہر کے دائیں جانب پانی سے محروم رہ گئی جسکے ازالہ کیلئے 13 کلومیٹر لمبی باڑوئی ایگریگیشن سکیم شروع کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی حکومت صوبے بھر میں ترقیاتی کام کر رہی ہے اور پارٹی کارکنوں سے اپیل بھی کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کڑی نظر رکھیں۔ ہم بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بھی تمام شعبوں میں ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ سوات میں سیاحت کو بطور صنعت ترقی دی جا رہی ہے اور شاہراہوں پر بطور خاص توجہ دی جا رہی ہے۔محمود خان نے کہاکہ ہمارے مخالفین صرف بولتے رہیں اور اسکی آڑ میں اپنی کرپشن کو چھپانے کی کوشش کرتے رہیں مگر ہم ایسے ٹھوس کام کریں گے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم میرٹ اور قانون کی حکمرانی یقینی بنا کر آئندہ نسلوں کیلئے رول ماڈل حکومت کی بنیاد رکھیں گے جس میں ریاست مدینہ کی جھلک نظر آتی رہے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے مشکل مگر حقیقت پسندانہ فیصلے کرکے قوم کو معاشی اور سیکیورٹی بحرانوں سے نکال دیا ہے۔