News Details
31/07/2019
وزیر اعلیٰ خیبر پختونحوا محمود خان نے کہا ہے کہ پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی صوبے میں مون سون بارشوں کے تناظر میں ہائی الرٹ پہلے سے جاری کر چکی ہے، صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی اےم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونحوا محمود خان نے کہا ہے کہ پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی صوبے میں مون سون بارشوں کے تناظر میں ہائی الرٹ پہلے سے جاری کر چکی ہے، صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی اےم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی، ہمارا حتمی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا اور عوام کے جان و املاک کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ این ڈی ایم اے بلین ٹری شجرکاری مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے، ضلع چترال میں شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ شجرکاری مہم سے ضلع چترال میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ نیو بالا کوٹ سٹی کے مقررہ وقت میں قیام کو یقینی بنانے کے لئے این ڈی ایم اے خصوصی کردار ادا کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم کے ساتھ سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی روک تھام کے لئے ہر قسم تعاون یقینی بنائے گی۔ جبکہ پی ڈی ایم اے نے صوبائی سطح پر حالیہ مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہلے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔