News Details

30/07/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ یہاں سے جاری ایک مذمتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کے جلد صحتیابی کے لئے دعا کی، اور اس افسوس ناک واقعہ پر غمزدہ خاندانو ں کےساتھ دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہیدوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اسطرح بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، جبکہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،کیونکہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم ، بے گناہ اور نہتے لوگوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم متحد ہے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا ہو کر رہے گا۔