News Details

27/07/2019

بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملوں کی مذمت۔ قوم کے حوصلے بلند ہے، دہشتگردی کا صفایا ہو کر رہے گا۔ وزیراعلیٰ محمود خان

بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملوں کی مذمت۔ وزیراعلیٰ قوم کے حوصلے بلند ہے، دہشتگردی کا صفایا ہو کر رہے گا ۔ محمود خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے تحصیل شوال اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پردہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، جبکہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوںکی شہادت پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحد پار سے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے تشویش ناک ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ قوم کے حوصلے بلند ہے جبکہ دہشتگردی کا صفایا ہوکر رہے گا۔ ان کا کہناتھا کہ اس بزدلانہ دہشتگرد حملوں سے ہمار ے حوصلے پست نہیں ہوںگے۔یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملے ایک مذموم فعل ہے، اور اس افسوس ناک واقعوں کی جتنی بھی مذمت کیجائے ،کم ہے۔ ہمارے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہیں جبکہ سر حد پار سے دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے ہر سطح تک جائیں گے۔ انہوں نے اپنی تعزیتی پیغام میں سیکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے اور شہید جوانوں کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔