News Details
27/07/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نئے قبائلی اضلاع میں انصاف روزگار سکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا ہے اور واضح کیا ہے کہ انصاف روزگار سکیم سے قبائلی اضلاع کے عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے چاہیئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انصاف روزگار سکیم کے تحت قبائلی اضلاع کے عوام کو بلاسودقرضے دیئے جائیں گے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نئے قبائلی اضلاع میں انصاف روزگار سکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا ہے اور واضح کیا ہے کہ انصاف روزگار سکیم سے قبائلی اضلاع کے عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے چاہیئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انصاف روزگار سکیم کے تحت قبائلی اضلاع کے عوام کو بلاسودقرضے دیئے جائیں گے ، جبکہ ان قرضوں سے قبائلی اضلاع کے عوام روزگار شروع کر سکیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے انصاف روزگار کے حوالے سے سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور دیگر ابلاغ عامہ کے فورم پر بیک وقت بھرپور آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ، تاکہ زیادہ سے زیادہ قبائلی اضلاع کے ضرورت منداس سکیم سے استفادہ کر سکےں۔ انہوں نے اس مقصد کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سب ڈویژن کے انتظامی حکام کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ مٹہ سوات میں ستمبر 2019سے کلاسز کا اجرا ءکرنے اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹس میں کمپیوٹر لیبارٹریز کا قیام جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاو رمیں محکمہ صنعت کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ، سٹریٹیجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید ، سیکرٹری صنعت، بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ، ٹیوٹا اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کو نئے اضلاع میں انصاف روزگار سکیم پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور بتا یا گیا کہ سکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی جاری تھی تاہم الیکشن کمیشن کی طرف سے پابندی کی وجہ سے کام روک دیا گیا تھا۔ چار ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جن کی جانچ پرکھ شروع ہے ، جبکہ 20 اگست 2019 ءتک توثیقی مراسلہ جات کی تقسیم شروع کر دینگے۔ وزیراعلیٰ کو آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز اینڈ کامرس کی طرف سے نئے کمپنیوں اور این جی اوز کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے اپلیکیشن کی تیاری جاری ہے۔ آئندہ ماہ کے اواخر میں آن لائن رجسٹریشن کا اجراءکر دیا جائے گا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے صوبے کے ٹیکنیکل کالجز کا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کے ساتھ الحاق یقینی بنانے کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل ، امتحانی سیکشن کی توسیع ، کالجز کی نشاندہی سیمت دیگر تمام معاملات ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نئے قبائلی اضلاع کی ترقی و خوشحالی ، قبائلی اضلاع میں سیاحت کے فروغ اور عوام کے لئے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کےلئے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ قبائلی اضلاع باقاعدہ طور پر اب قومی دھارے میں آگئے ہیںاب ان کی مجموعی ترقی ترجیحات ہیں ۔