News Details

21/07/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر فائرنگ اور ہسپتال میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر فائرنگ اور ہسپتال میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ یہا ں سے جاری مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشت گرد عوام کے جان و مال کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں اور معصوم انسانیت کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک اور مذموم فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی بذدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، اس خطے کے عوام اور سیکیورٹی اداروں نے امن کی بحالی کیلئے جو لازوال قربانیاں دی ہے وہ ضرور رنگ لائےں گی۔ دہشت گردی ایک ناسور ہے جس کا صفایا کرکے دم لےں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا کیونکہ دنیا میں کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتا۔ محمود خان نے شہداءاور زخمیوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے شہداءکے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبرو استقامت کی دعا بھی کی۔