News Details

18/07/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبہ میں جاری بارشوں سے پید اصورتحال کے تناظر میں دریاوں اور نالوں میں سیلابی پانی پر چوبیس گھنٹے نظررکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبہ میں جاری بارشوں سے پید اصورتحال کے تناظر میں چترال میں گلاف اور دیگر اضلاع بشمول کوہستان ، سوات، اپردیر اور بونیر میں دریاوں اور نالوں میں سیلابی پانی پر چوبیس گھنٹے نظررکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے تمام کنٹرول رومز چوبیس گھنٹے فعال رکھنے اورانہیں ہر صورتحال سے آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ یہاں سے جاری خصوصی ہدایات میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ، ایریگیشن اور سی اینڈ ڈبلیوکی ٹیمیں تمام علاقوں کابذات خود دورہ کریں۔ دور افتادہ علاقوں اور پہاڑوں میں مکینوں پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ ریلیف اور پولیس لوگوں تک کسی بھی خطرے کی پیشگی اور بروقت اطلاع کو یقینی بنائیں۔ مون سون کے دوران متعلقہ ادارے چھٹیاں منسوخ کریں اور سٹاف کی موجودگی یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیاکہ بحالی کے کام میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت ہائی الرٹ رہےں ۔محمود خان نے اس موقع پر میڈیا کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔