News Details
11/07/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم حملے کی مذمت کی ہے اور سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم حملے کی مذمت کی ہے اور سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کیجائے کم ہے ۔