News Details

11/07/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملک اور صوبے میں مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیا ع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملک اور صوبے میں مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیا ع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے موٹر وے براہمہ انٹر چینج پر سوات سے لاہور جانے والی بس الٹنے ، سوات میں مکان پر تودہ گرنے کے واقعات اور راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ٹرین کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے سوگوار خاندانو ں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق افراد کی بخشش اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔