News Details
10/07/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بول نیوز کے اینکر پرسن مرید عباس اور ان کے دوست حضر حیات کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بول نیوز کے اینکر پرسن مرید عباس اور ان کے دوست حضر حیات کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ، یہاں سے جاری مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اینکر پرسن کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، سفاک قاتل کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انکے لئے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔