News Details
10/07/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کیلئے صوبائی محکمہ صحت کو سرچ اینڈ نامینیشن کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے،
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کیلئے صوبائی محکمہ صحت کو سرچ اینڈ نامینیشن کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے، سرچ اینڈ نامینیشن کونسل مذکورہ ہسپتال بورڈآف گورنرز کیلئے پانچ نئے ممبرزکی تقرری پر غور و فکر کرے گی ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنرز کے نئے ممبران ووٹنگ کے ذریعے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔انہوں نے ناراض ڈاکٹرز سے بات چیت کے لئے تین صوبائی وزراءپر مشتمل منسٹیریل کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ وہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، اجلاس میں صوبائی وزیربرائے صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ ، سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور ہسپتال کے ایم ڈی و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میںموجودہ سہولیات اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعلیٰ کو ہسپتال میں سٹی سکین ، ایم آر آئی اور سٹیلائیٹ فارمیسی کے بارے میں بھی تفصیلاً بتایا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال نوشہرہ میں بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو سے ہسپتال کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں ڈاکٹرز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، کیونکہ ان کا شعبہ عوام کے لئے ایک مسیحا کی حیثیت رکھتاہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ناراض ڈاکٹروں کے خدشات دور کرنے کےلئے صوبائی وزراءپر مشتمل کمیٹی کا اعلامیہ جلد جاری کرنے کی ہدایت اور کہا ہے کہ بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے ان ڈاکٹروں کے خدشات دور کئے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں سرکاری ادویات کی فروخت کی روک تھام کے لئے اقدامات اُٹھائےں اور اس کو مانیٹر بھی کریں ۔