News Details

08/07/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گولین وادی چترال میں سیلابی ریلے سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گولین وادی چترال میں سیلابی ریلے سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے متاثرہ آبادی کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ہم تکلیف اور مصیبت کی اس گھڑی میں چترال کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے علاقے میںجانی و مالی نقصان کے حوالے سے فوری طور پر ایک جامع اور مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔انہوںنے ہدایت کی کہ سیلابی ریلے کی تباہ کاریوں کا حقیقت پسندانہ اندازہ لگایا جائے اور مکمل ریکوری پلان تیار کیا جائے۔ متاثرہ لوگوں کی بروقت مدد و بحالی اور ان کے نقصان کا ازا لہ ترجیح ہونی چاہئے۔