News Details
04/07/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی اور براڈ کاسٹ جرنلسٹ محمود جان بابر کو مشرق ٹیلی وژن کے ڈائریکٹر نیوز ایند کرنٹ افیئر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی اور براڈ کاسٹ جرنلسٹ محمود جان بابر کو مشرق ٹیلی وژن کے ڈائریکٹر نیوز ایند کرنٹ افیئر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سینئر صحافی محمود جان بابر کا صحافت کے شعبے کیلئے گراں قدر خدمات ہیں وہ 23 سال سے صحافت کے شعبے سے وابسطہ رہے ہیںجس کے دوران محمود جان بابرنے شعبہ صحافت کے عروج کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ معاشرے کے اصلاح اور عروج کیلئے شعبہ صحافت اعلیٰ اہمیت کا حامل ہوتا ہے جبکہ صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحافی مثبت تنقید سے معاشرے کے اصلاح میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنتی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام صحافی ان کیلئے گراں قدر ہیں انہوں نے محمود جان بابر کی ترقی کیلئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم سے معاشرے کی اصلاح ، صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔