News Details

01/07/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پورے صوبے میں صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ کی فراہمی میں تیزی لانے اور عوام کو بہتر صحت سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پورے صوبے میں صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ کی فراہمی میں تیزی لانے اور عوام کو بہتر صحت سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ صحت انصاف کارڈ سے تمام بڑے چھوٹے بیماریوں کا علاج ممکن بنایا جائیگا ۔ صحت انصاف کارڈ کی پورے صوبے تک توسیع یقینا ایک بڑا چیلنج تھا جس کو موجودہ حکومت نے ممکن بنایا ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام دوست حکومت نے صحت سہولت پروگرام غریب اور نادار خاندانوں کو علاج معالجہ کے لئے شروع کیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس پروگرام کوپورے صوبے تک توسیع دے دی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں منعقدہ صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ہشام ا نعام اللہ خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ ، سیکرٹری ہیلتھ فاروق جمیل، ایس ایس یو ہیڈ صاحبزادہ سعید اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو صحت سہولت پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ صحت انصاف کارڈ کی جلد فراہمی اور اس سے منسلک صحت سہولیات اور آگے کے لائحہ عمل کے حوالے بھی تفصیلاً بتا یا گیا ۔ وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ صحت انصاف کارڈ سے صوبے بھر کے عوام کو مختلف ہسپتالوں میں تمام چھوٹے بڑے بیماریوں کا مفت علاج ممکن بنایا جائیگا جبکہ صحت انصاف کارڈ کی مرحلہ وار فراہمی میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے ۔ پہلے مرحلے میں قبائلی اضلاع کے دس لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کئے جائیں گے جس کے لئے کارڈ ز کی چھپائی مکمل کی جا چکی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صحت انصاف کارڈ ز کی تقسیم کے لئے مختلف غیر سرکاری تنظیموں کا انتخاب بھی مکمل کیا گیا ہے جس کے ذریعے صحت انصاف کارڈ ز کی مرحلہ وار تقسیم کی جائیگی ۔ وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ صحت انصاف کارڈ کی پورے صوبے کے خاندانوں تک فراہمی میں تیزی لائی جارہی ہے جبکہ صوبائی صحت سہولت پروگرام کے استعداد کار کوبھی مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحت سہولت پروگرام کو حقیقی معنوں میں کامیاب بنانے کےلئے عوام اور صحت سہولیا ت مہیا کرنے والے اداروں کے لئے بڑی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائیں تاکہ کوئی بھی فرد اس سہولت سے محروم نہ رہ جائے ۔ انہوں نے کہاہے کہ صحت سہولت پروگرام کو پورے صوبے میں فعال اور کامیاب بنانے کے لئے آئی ایم یومانیٹرنگ کا طریقہ کاروضع کرے گی ۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پورے صوبے بشمول قبائلی اضلاع کے عوام تک بہتر صحت سہولیات فراہم کرنا موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا ویژن ہے جس کو ہر حال میں قابل عمل بنایا جائیگا۔