News Details
28/06/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاکنڈ ڈویژن میںکمسن نوجوانوںکی موٹرسائیکل ڈرائیونگ سے ہونے والے ٹریفک حادثات کا سختی سے نوٹس لیا ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاکنڈ ڈویژن میںکمسن نوجوانوںکی موٹرسائیکل ڈرائیونگ سے ہونے والے ٹریفک حادثات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اورضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کمسن نوجوانوں کی موٹرسائیکل ڈرائیونگ کے خلاف فوری اقدامات اُٹھائے۔ انہوںنے واضح کیا ہے کہ کم عمر نوجوانوں کی موٹر سائیکل ڈرائیونگ سے آئے روز ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں جو کہ قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے کے حوالے سے عملی اقدامات اُٹھائیں اور اس پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ والدین کو بھی اس ضمن میںاپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے روکیں۔
<><><><><