News Details

23/06/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور اسے ترقی کی راہ پر لانے کے لئے دلیرا نہ اور وقتی طور پر کچھ مشکل فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور اسے ترقی کی راہ پر لانے کے لئے دلیرا نہ اور وقتی طور پر کچھ مشکل فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے ، پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو گزشتہ ستر سالوں سے تباہ حال اداروں کا قبلہ درست کرنے اور ماضی کی مفلوج الحال معیشت کو استحکام دینے کے لئے کوشاں ہے، صوبائی حکومت اس سلسلے میں متعدد اصلاحاتی اقدامات کر چکی ہے اور بتدریج آگے بڑھ رہی ہے ، باشعور عوام کے تعاون سے ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کا خواب ضرورت شرمندہ تعبیر ہو گااور عوام جلد ریلیف محسوس کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں صوبے کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے منتخب عوامی نمائندوں سے موجودہ ملکی صورتحال اور حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے تباہی اور تنزلی کے شکار اداروں کو ٹھیک کرنا بلا شبہ ایک صبر آزما اورمشکل کا م ہے ، تاہم تحریک انصاف نے اس چیلنج کو قبول کیا ہے اور عوام نے بھی اپنے مستقبل کے لئے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے ۔ محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے گامزن ہے ہم نے پہلے کبھی اپنے منشور اور ویژن پر سمجھوتہ کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جزوقتی اقدامات کی بجائے طویل المدتی منصوبہ بندی کا راستہ اختیار کیا ہے کیونکہ ہم پارٹی کو نہیں پاکستان کو مضبوط اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ، سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کا نظام متعارف کرایا ہے ۔ محمود خان نے کہا کہ وہ مخالفین کے بے بنیاد اور غیر منطقی پروپیگنڈوںپر توجہ دینے کی بجائے اداروں کی اصلاح کے لئے کوشاں ہےں۔ یہ واحد صوبائی حکومت ہے جس نے حقیقی جمہوری طرز حکومت کی بنیاد رکھی ، اداروں کو ان کے اصلی اختیارات کےمطابق فعال بنایا اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی یقینی بنائی ، اس مجموعی عمل کو درجنوں پالیسیوں اور قوانین سے دیر پا بنایاتاکہ آئندہ کوئی بھی عوامی خدمات کے اداروں سے کھلواڑ نہ کر سکے، ہم بتدریج بہتر سے بہترین کیطرف گامزن ہے اور قومی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنے اہداف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔