News Details
19/06/2019
وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں پولی تھین بیگز کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری پولی تھین بیگز کے خلاف صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ ماحول کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک کرنے کیلئے عوام حکومت کا ساتھ دیں، محمود خان
وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں پولی تھین بیگز کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری
پولی تھین بیگز کے خلاف صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ
ماحول کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک کرنے کیلئے عوام حکومت کا ساتھ دیں، محمود خان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر صوبے بھر کے تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کا پولی تھین بیگز کے استعمال کے خلا ف کاروائیاں جاری ہیں جن کے تحت اب تک 10 سے زائد پلاسٹک بیگز کی فیکٹریاں اور 67 ہول سیل اور ریٹیل ڈیلرز کی دکانیں سیل کی جا چکی ہیں جن سے 10,000 کلوگرام سے زائد پلاسٹک بیگز بھی تحویل میں لئے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو اب تک موصول ہونے والے اعدادوشمار کیمطابق تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کا پولی تھین بیگز تیار کرنے والے کارخانوں ، ہول سیل ڈیلرز اور اس کاروبار سے منسلک چھوٹے بڑے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے جن میں ضلعی انتظامیہ بونیر نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اب تک 385 کلوگرام پولی تھین بیگز کو تحویل میں لیا ہے جبکہ 42پولی تھین بیگز فروخت کرنے والے ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی دُکانیںسیل کی جا چکی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ہری پور نے کل 2437 کلوگرام پولی تھین بیگز تحویل میںلئے ہیں جبکہ کاروائی کے دوران پولی تھین بیگز تیار کرنے والے ایک کارخانے کو بھی سیل کیا ہے۔ ایبٹ آباد میں 5 فیکٹریوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ 500کلوگرام پولی تھین بیگز تحویل میں لئے ہیں اس طرح باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ نے 110کلوگرام پولی تھین بیگز کو تحویل میں لیا ہیں جبکہ چار دکانوں کو سیل کیا ہے، ضلع بنوں میں 80کلوگرام پولی تھین بیگز کو تحویل میں لینے کے ساتھ پانچ دکانوں پر جرمانے عائد کیے ہیں۔ ضلع چارسدہ میں بھی 1100کلوگرام پولی تھین بیگز تحویل میں لیے گئے ہیں جبکہ دیر لوئر میں 350کلوگرام پولی تھین بیگز کو تحویل میں لینے کے ساتھ ایک کارخانہ بھی سیل کیا گیا ہے۔
اسی طرح قبائلی ضلع کرم میں 200کلوگرام پولی تھین بیگز کو تحویل میں لیاگیا ہے جبکہ ضلع لکی مروت میں ضلعی انتظامیہ نے پولی تھین بیگز کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے کل 105کلوگرام پولی تھین بیگز تحویل میں لیں۔ ضلع چترال لوئر میں بھی پولی تھین بیگز کیخلاف وزیراعلیٰ کے ہدایت کی روشنی میں کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جس کے مطابق ضلع چترال لوئر میں حکام نے 60.5کلوگرام پولی تھین بیگز تحویل میں لینے کے ساتھ 04کارخانو ں کو بھی سیل کیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ فیکٹریوں اور ہولسیلرز کو سیل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں ماحول کو انسان دوست بنانے ، پولی تھین بیگز سے مختلف بیماریوں کو روکنے ، زراعت اور سیاحت کیلئے سازگار ماحول مہیا کرنے کیلئے پولی تھین بیگز کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے صوبے کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ صوبے کے ماحول کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور پولی تھین بیگز کے استعمال کو ترک کریں۔