News Details
11/06/2019
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان منگل کے روز پشاور میں معاون خصوصی برائے سائنس وٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے کامران بنگش سے ان کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان منگل کے روز پشاور میں معاون خصوصی برائے سائنس وٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے کامران بنگش سے ان کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلی کچھ دیر وہاں رہے اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔انہوں نے اس موقع پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ حق تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق بخشے۔دریں اثناءمعاون خصوصی سے انکی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا امداداللہ نے بھی کامران بنگش سے انکی رہائش گاہ پر تعزیت کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور انکے پسماندہ گان کو غم کا یہ صدمہ صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائے۔(آمین)