News Details
24/05/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پلاسٹک بیگز کے خلاف پورے صوبے میں فوری کریک ڈاو¿ن کرنے اور اور سیاحتی مقام مہوڈنڈ کالام میں نئی تعمیرات پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پلاسٹک بیگز کے خلاف پورے صوبے میں فوری کریک ڈاو¿ن کرنے اور اور سیاحتی مقام مہوڈنڈ کالام میں نئی تعمیرات پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پلاسٹک بیگز نہ صرف ماحولیاتی تباہی کا سبب بن رہی ہے بلکہ اس کے استعمال سے انسانی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہورہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف ابتک جو قانون سازی کی گئی ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور صوبے بھر میں ایسے تمام فیکٹریوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں جو باﺅڈیگریڈیبل میٹیریل کے بغیر پلاسٹک بنا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے دیگر صوبوں سے پلاسٹک بیگز امپورٹ کرنے اور ان کی مارکیٹ میں فروخت پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کی بھی ہدایت کی۔
صوبے میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف محکمہ اطلاعات کو آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی جس کے بدولت نہ صرف پلاسٹک بیگر کے بنانے اور استعمال میں لانے والوں کو تنبیہ کیا جا سکے بلکہ عوام کو بھی اس کے استعمال سے مرتب ہونے والے ماحولیاتی نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان ، وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی ، وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی ، وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب ، چیف سیکرٹری محمد سلیم خان، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بائیوڈیگریڈیبل بیگز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور اس کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔ انھوں نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کے باوجود ان کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پلاسٹک بیگز صوبے میں سیاحتی مقامات کی قدرتی حسن کو خراب کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے جس سے سیاحت کے فروغ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔